ایک نیوز: کراچی ، لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب بیگ سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق رکشے میں سوار نامعلوم مرد اور عورت نے بیگ سڑک کنارے پھنکا ۔ پولیس کا کہناہےکہ لڑکی کی عمر 28 سے 30 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے، بیگ سے لڑکی کی لاش اور ہینڈ پرس ملا ۔ پرس سے 20 روپے ہیئر بینڈ اور بھی بلوٹوتھ ملا ہے لیکن ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی ۔ عباسی اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کا پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا ہے،لڑکی کی لاش 16 گھنٹے سے سردخانے میں رکھی ہوئی ہے ۔
پولیس جائے وقوع کے اعتراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج حاصل کر رہی ہے ۔