فلسطین سے اظہار یکجہتی، فیصل کریم کنڈی فلسطینی سفارتخانہ پہنچ گئے

فلسطین سے اظہار یکجہتی، فیصل کریم کنڈی فلسطینی سفارتخانہ پہنچ گئے

ایک نیوز: پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورسابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے لیئے فلسطینی سفارتخانہ پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق   فیصل کریم کنڈی فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے لیئے فلسطینی سفارتخانہ پہنچ گئے۔انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں فلسطینی سفیر احمد امین سے ملاقات اور ان سے فلسطینی عوام کے لیے امن اور انصاف اور فلسطین کے کاز کے لیے پیپلز پارٹی کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔

فصیل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کی مساوات اور اپنے وطن کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روز اول سے فلسطین کے کاز کو اپنا اور امت مسلمہ کا مشترکہ مقصد قرار دیا تھا، عالم اسلام کے اتحاد کے اسی عظیم مشن  کی خاطر جان کی بازی لگائی پیپلز پارٹی آج بھی اسی جذبہ کے تحت فلسطین ہو یا دنیا کا کوئی بھی اسلامی ملک اسکے مفادات کے تحفظ اور بقاء کے لیئے سرگرم عمل ہے۔

فلسطین کے سفیر احمد امین نے اس موقع پر فلسطین کاز کے لیئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکی جماعت کے کردار اور جذبہ کو سراہا اور فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کو فلسطین کا خصوصی رومال بھی پیش کیا۔