رواں ماہ سال 2023ء کے 2 آخری گرہن

Oct 10, 2023 | 14:10 PM

ایک نیوز : ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس کے2 آخری گرہن میں سے پہلا سورج گرہن14 اکتوبرجبکہ دوسرا ضمنی اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آخری سورج گرہن کو تکنیکی اعتبار سے “رِنگ آف فائر“ قرار دیا گیا ہے کیونکہ گرہن کیلئے چاند کا سایہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپنے سے قاصر رہے گا اور سورج کا بیرونی حصہ انگوٹھی کی طرح نظر آئے گا۔

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا جبکہ سورج گرہن کا نظارہ برازیل، کولمبیا، وسطی امریکا کے مختلف ممالک اور میکسیکو میں کیا جاسکے گا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8بج کر 4 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا  جو 10بج کر 59 منٹ تک عروج پر پہنچے گا اور 15اکتوبر کو رات 1بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ 

 گزشتہ برس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اکتوبر کے دوران ہی سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا آغاز ہوا، یہ جزوی گرہن پاکستان میں دوپہر 1بج کر 58 منٹ پر شروع ہوا اور اس کا اختتام شام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوا تھا۔

28-29 اکتوبر کی درمیانی رات کو جزوی  چاند گرہن ہو گا:
28 اکتوبر کو رونما ہونے والا جزوی  چاند گرہن رات 11 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔  جو 29 اکتوبر کی صبح 1.44 بجے  تک جاری رہے گا اور صبح 3 بجکر 59 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوجائے گا ۔
 برصغیر میں یہ ننگی آنکھ یا دوربین کے ذریعے بھی  نہیں دیکھا جاسکے گا۔

مزیدخبریں