شیخ رشید کی بازیابی کیلئے آر پی او کو مزید 8 دن کی مہلت

شیخ رشید کی بازیابی کیلئے آر پی او کو مزید 8 دن کی مہلت

ایک نیوز: عدالت نے شیخ رشید کی بازیابی کیلئے آر پی او کو مزید 8 دن کا وقت دیتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر  جسٹس صداقت علی خان نے  سماعت کی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آر پی او صاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیش رفت ہے۔ آر پی او نے جواب دیا شیخ رشید کی بازیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں مزید مہلت چاہئیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سی پی او راولپنڈی کہاں ہے؟ درخواست گزار کے بیان حلفی میں تو وہ ملزم ہے۔ عدالت نےآر پی او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا درخواست گزار کے بیان حلفی کی انکوائری کرکے ایف آئی آر درج کریں۔ جن پولیس افسر ا کو بیان حلفی میں ملزم بنایا گیا ہے انکے خلاف اور سی ڈی آرز کی قانون کے مطابق کاروائی کریں۔