صداقت عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Oct 10, 2023 | 12:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق ایم این اے صداقت عباسی کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صداقت عباسی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے جج ملک اعجاز آصف کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے صداقت عباسی کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 10 اکتوبر تک منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ صداقت عباسی پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ صداقت عباسی کیخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں