ایک نیوز: امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملوں میں کم از کم 9 امریکی ہلاک ہوئے ہیں جس سے امریکیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو پہلے چار بتائی جا رہی تھی۔
محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کی ایک غیر متعین تعداد بدستور لا پتہ ہے۔ اتوار کے روز ایک عہدےدار نے کہا تھا کہ مرنے والے امریکیوں کی تعداد چھ سے 12 کے درمیان تھی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا لاپتہ افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے، ہلاک کیا گیا ہے یا وہ روپوش ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ محکمہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں تمام مناسب سفارتی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
حماس کے حملوں میں دونوں جانب کے ایک ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔