ایک نیوز: لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 33 ویں روز بھی جاری جس میں 440 بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 33 ویں روز کے آپریشن کے دوران 440 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جن میں سے177 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 47 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل 13، زرعی 1 اور 426 ڈومیسٹک تھے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ کنکشنز منقطع کرکے ان کو 8لاکھ 32ہزار ایونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،یونٹس کی مالیت 3کروڑ68 لاکھ روپے ہے۔ مغلپورہ کے علاقے میں کنکشن کو4 لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اوکاڑہ میں 4 لاکھ 60 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا، گنڈا سنگھ والا اور مصطفیٰ ٹاؤن میں3،3لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
33 ویں روز کے دوران 15 ہزار افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اب تک کل14 ہزار ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل4 ہزار 900ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک 3کروڑ 48لاکھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔ جن کی رقم 1ارب 46کروڑ تین لاکھ انیس ہزارایک سو چوالیس روپے ہے۔