لاہور؛ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کیمروں کی مانیٹرنگ؛ رنگے ہاتھوں چور پکڑا گیا

لاہور؛ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کیمروں کی مانیٹرنگ؛ رنگے ہاتھوں چور پکڑا گیا

 ایک نیوز: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ کے دوران گیٹ توڑ کر چوری کرنے والا چور پکڑا گیا ۔

رپورٹ کےمطابق  لاہور سیف سٹی مانیٹرنگ ٹیم نے مصری شاہ کے علاقے میں چور کو گیٹ توڑتے اور سامان چوری کرتے دیکھا۔ مصری شاہ پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی اور ملزم کو پکڑنے کی ہدایت دی گئی جس کے بعد ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی حسن جاوید کا کہنا ہےکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورا 15پر دیں۔