ایک نیوز: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کروانے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں جواب جمع کروادیا۔
سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کردیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 18 اکتوبر تک سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دےدیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک ملاقات کروانے کی اجازت نہیں۔