انتہا پسند یوگی آدتیہ ناتھ خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے 

Oct 10, 2023 | 09:58 AM

ایک نیوز: انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے پاکستان مخالف بیانیے کو ہتھیار بنا لیا۔ یوگی آدتیہ نے مودی سرکار سے سندھ پر حملہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ اترپردیش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کو طاقت کے زور سے واپس لیں گے، پاکستان سے سندھ کو واپس لینا بھارت کے لئے مشکل نہیں۔

اشوک سوائن کا بیان پر کہنا تھا کہ مودی کے انتہا پسند جذبات کی وجہ سے ہندو بالادست پاگل ہو چکے ہیں۔ بھارتی تجزیہ نگار نے کہا کہ مودی سرکار کو دوسرے ممالک میں دخل اندازی کے بجائے منی پور اور پنجاب پر توجہ دینی چاہیے۔

ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی مسلم اور پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے بدنام ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بغاوت کے سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

2015 میں آدتیہ ناتھ نے شاہ رخ خان کو دہشتگرد قرار دیا تھا۔ 2018 میں آدتیہ ناتھ نے علی گڑھ یونیورسٹی سے قائد اعظم کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے زیرِ حکومت ریاست اتر پردیش مسلمانوں کے خلاف جرائم میں سرفہرست ہے۔

مزیدخبریں