ضلع خیبر کی وادی راجگال میں واپس آنے والے قبائل کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے

Oct 10, 2023 | 09:50 AM

ایک نیوز: حکومت پاکستان، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے راجگال کے قبائل کی واپسی اور بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راجگال میں دوسرے مرحلہ میں 25 ستمبر 2023 سے 10 نومبر 2023 تک تین گاوں برئی، باغ اور پٹےکلے کے 4744 خاندانوں کی واپسی متوقع ہے۔

فرنٹیئر کورنارتھ کی جانب سے کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام کے تحت واپس آنے والے خاندانوں کو خشک راشن، ٹینٹ، گرم کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔ 

بنیادی طبی مرکز میں ڈاکٹرز علاقے میں واپس آنے والے خاندانوں کے خصوصی چیک اپ کے ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت واپس آنے والے خاندانوں کو رقم بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

وادی تیراہ میں پہلے مرحلہ میں 2021 اور 2022 کے دوران 15,690 خاندان واپس آباد ہو چکے ہیں۔ علاقے میں واپس آنے والے خاندانوں نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ 

عوام کا کہنا ہے کہ "ہم اپنے علاقوں میں واپسی پر بہت خوش ہیں"۔ "ہمیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جسکے لئے ہم حکومت پاکستان، پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔

مزیدخبریں