لانس نائیک محسن منیر شہید کی بہادری کو قوم کا سلام

Oct 10, 2023 | 09:42 AM

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، پاک وطن کی مٹی میں ان گنت شہداء کا خون شامل ہے۔ شہادتوں کا یہ سفر پاکستان کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک جاری ہے۔ 

ان شہداء میں سے ایک لانس نائیک محسن منیر بھی ہیں۔ جنہوں نے ملک کی دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔لانس نائیک محسن منیر نے 22 اگست 2023 کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ 

لانس نائیک محسن منیر شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بہن بھائی چھوڑے۔ ان کے اہلخانہ نے اپنے احساسات بیان کیے ہیں۔ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ “میرے چھوٹے بیٹے نے مجھے محسن کی شہادت کی اطلاع دی”۔ “بیٹے کی شہادت کی خبر برداشت نہیں ہوئی اور انتہائی صدمہ پہنچا”۔ “اپنے بیٹے کی شہادت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں”۔ “وہ عظیم الشان طبیعت کا مالک تھا اور ہمارا بہت خیال رکھتا تھا”۔ 

شہید کے بھائی نے کہا کہ “مجھے بھائی کی شہادت پر بہت فخر ہے، انہوں نے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا” (بھائی، لانس نائیک محسن منیر شہید) “اللہ نے محسن کے مقدر میں شہادت لکھی”۔ “ہماری بہت قربت تھی اور ہم بہت پیار سے ایک دوسرے کے ساتھ پیش آتے تھے”۔ “بھائی کی شادی کو صرف پانچ ماہ ہوئے تھے کہ وہ شہید ہو گئے”۔ “ان کی شہادت ہمارے لئے بہت بڑا صدمہ ہے”۔ 

لانس نائیک محسن منیر شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

مزیدخبریں