کمبوڈیا:برڈفلوکی نئی قسم پھیلنےسےایک شخص ہلاک

Oct 10, 2023 | 07:27 AM

ایک نیوز:کمبوڈیامیں برڈفلوکی نئی قسم پھیلنےسےایک شخص ہلاک ہوگیا،جوکہ اس ملک میں رواں سال کے دوران اس بیماری سے ہونے والی دوسری ہلاکت ہے۔
تفصیلات کےمطابق حالیہ مہینوں میں متعدد جانداروں میں اس بیماری کے پھیلاؤ کے بعد خدشات سامنے آئے تھے کہ وائرس نے خود کو بدل لیا ہے اور اب یہ زیادہ آسانی سے انسانوں کے درمیان پھیل سکتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق انسانوں میں اس بیماری کیلئے ہیومین ایویئن انفلوئنزا یا ایچ 5 این 1 (H5N1) انفیکشن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ایچ 5 این 1 انفیکشن کی علامات فلو کی دیگر اقسام سے ملتی جلتی ہیں یعنی کھانسی، جسم میں درد اور بخار جبکہ سنگین کیسز میں نمونیا کا بھی سامنا ہوتا ہے۔
عام طور پر برڈ فلو مرغیوں اور دیگر پرندوں میں پھیلتا ہے اور ماضی میں اسے انسانوں کیلئے خطرہ نہیں سمجھا جاتا تھا۔مگر 1997 میں ہانگ کانگ کی پولٹری مارکیٹ میں پہلی بار اس کی وبا انسانوں میں سامنے آئی تھی۔اس بیماری کے زیادہ تر کیسز ایسے افراد میں سامنے آتے ہیں جو پولٹری کا کام کرتے ہیں۔
کمبوڈیا میں برڈفلوسےہلاک ہونےوالے 50 سالہ شخص کا تعلق صوبہ Svay Rieng سے تھا جس میں7 اکتوبر کو بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
حکام کی جانب سے مریض کی موت کا دن نہیں بتایا گیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیماری کے پھیلنے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں جبکہ لوگوں میں مشتبہ کیسز کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ اس شخص کی ہلاکت سے قبل اس علاقے میں 50 مرغیاں ہلاک ہوئی تھیں اور گاؤں کے افراد نے انہیں کھایا تھا۔
رواں سال فروری میں ایک11 سالہ بچی برڈ فلو کے باعث انتقال کرگئی تھی۔

مزیدخبریں