ایک نیوز:سابق کپتان شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ بھارت کو ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے کافی ٹیلنٹ ملا کیوں کہ بھارت نے صحیح جگہ پر انویسٹمنٹ کی۔
سابق کپتان شاہدآفریدی نےحال ہی میں نجی چینل کےشومیں شرکت کی جہاں پرپروگرام میزبان نے سابق آل راؤنڈرسےسوال کرتےہوئےکہاکہ کہاجاتاہےبھارت کی بیٹنگ اورپاکستان کی بولنگ پاورہاؤس ہےایساکیوں ہے؟
سوال کاجواب دیتےہوئےشاہدآفریدکاکہناتھاکہ کرکٹ کامعیارتبدیل ہوگیاہےاوربھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب ہے، پہلے کہاجاتا تھا کہ بیٹسمین بھارت اور بولر پاکستان سے آتے ہیں لیکن پاکستان سے بولرز اور بیٹسمین دونوں آتے رہے ہیں ۔
سابق کرکٹ سٹارشاہدآفریدی کاکہناتھاکہ گنگولی کے بعد دھونی نے سینئر کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے چلایا، یہ درست ہے کہ دھونی کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ کا انداز بدلا،اس کے بعد آئی پی ایل یعنی بھارت کو ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے کافی ٹیلنٹ ملا کیوں کہ بھارت نے صحیح جگہ انویسٹمنٹ کی، انہوں نے راہول ڈریوڈ جیسے بڑے کھلاڑی کو نیچے لاکر پوری ڈومیسٹک کرکٹ ان کو سونپ دی کیوں کہ راہول ڈریوڈ کو پتا ہے کہ ایک بڑے کھلاڑی کو شروعات سے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، یہ کہیں کہ بھارت نے کام کیا ، انویسٹ کیا اور اب ان کے سامنے نیا ٹیلنٹ ابھر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی بولرز نےاب گوشت کھانا شروع کردیا ہے تو تھوڑے تگڑے ہوگئے ہیں اور پھر آئی پی ایل نے بھارت کی کرکٹ کو تبدیل کردیا ہے۔
دوسری جانب شاہد آفریدی نے دوران گفتگو ذکا اشرف سے درخواست کی کہ آپ چیئرمین شپ کے دوران ایسے کام کریں کہ جب آپ اس سیٹ پر نہ ہوں تو آپ کو یاد کیا جائے کہ چیئرمین وہ آیا تھا،اوپر کے معیار کو چھوڑ دیں، گراس روٹ لیول پر کام کریں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے ۔