ایک نیوز: جڑانوالہ میں لین دین کےتنازعہ پرخاتون سمیت دوافرادکوقتل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر خاتون سمیت 2 افراد کوقتل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق لین دین کےتنازعہ پرخاتون اورنوجوان کوقتل کردیاگیادونوں کوگولیاں مارکرقتل کیاگیا،وقوعہ کےبعدملزمان موقع سےفرارہوگئےہیں، واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پرپہنچ گئی اورلاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس کےمطابق موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں اورملزمان کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔