بولنےکی صلاحیت نےطوطےکوچوری کےتین سال بعدمالک سےملادیا

Oct 10, 2023 | 02:54 AM

ایک نیوز:بولنےکی صلاحیت نےطوطےکوچوری کےتین سال بعداپنےمالک سےملادیا۔
تفصیلات کےمطابق پچھلے ہفتے ایک دکاندار نے طوطا فروخت کرنے کی کوشش کی،  مغربی افریقا کےنسل کےاس طوطےکی فروخت کرناغیرقانونی ہے،یہ طوطاتین سال قبل چوری کیاگیاتھاجس کواپنےمالک سےدوبارہ ملادیاگیاہے۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق جب پولیس والوں نےاس پرندے کا معائنہ کیا تو اس نے”جاکو، جاکو، جاکو“کہنا شروع کردیا۔فرانس میں روایتی طور پر طوطے کو”جاکو“ کہتے ہیں جیسے انگلینڈ میں”پولی“۔
اچانک سےایک پولیس اہلکار کو یاد آیا کہ اس کے ایک ساتھی افسر کا سرمئی رنگ کا افریقی طوطا 2020 میں لاپتہ ہوگیا تھا۔اس افسر نے سب کو بتایا ہوا تھا کہ اگر میرا طوطا کسی کو بھی ملا تو وہ اپنا نام بتائے گا۔
اس طرح طوطے کو پولیس نے اصل مالک تک پہنچایا، جیسے ہی وہ اپنے مالک سے ملا اس نے فوراً اپنا نام بتایا۔

مزیدخبریں