ایک نیوز:بالی ووڈ سٹاراورخطروں کےکھلاڑی اکشےکمارکوپان مصالحہ برانڈکےاشتہارکی وضاحت دیناپڑھ گئی۔
تفصیلات کےمطابق اکشےکمارکےبالی ووڈ شاہ رخ خان اوراجےدیوگن کےساتھ پان مصالحہ برانڈکےاشتہارکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتےہی اداکارکےمداحوں کی طرف سےاس اشتہارپرسخت ردعمل آنےپراکشےکمارکووضاحت دیناپڑھ گئی، کیونکہ اکشےکمارتمباکووالےاشتہارات نہ کرنےکاعہدکرچکےہیں۔
اکشے کمار نے ایک وضاحتی بیان میں بتایا کہ یہ اشتہار ان کے برانڈ سے علیحدگی سے قبل شوٹ ہوا تھا اور برانڈ اس کو قانونی طور پر اگلے مہینے تک چلانے کا حق رکھتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ جب سے انہوں نے پان مصالحہ برانڈ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اس کے بعد انہوں نے برانڈ کے ساتھ کوئی کام نہیں کیا ہے۔