دوست نےمیری پیٹھ میں چاقوگھونپ دیاتھا،نصیرالدین شاہ کاانکشاف

دوست نےمیری پیٹھ میں چاقوگھونپ دیاتھا،نصیرالدین شاہ کاانکشاف
کیپشن: The friend stabbed me in the back, Naseeruddin Shah revealed

ایک نیوز:بالی ووڈکےسینئراداکارنصیرالدین شاہ نےاپنی کتاب میں انکشاف کرتےہوئےلکھاہےکہ ایک مرتبہ میرےدوست اداکارنےمجھ کوپیٹھ میں چاقوگھونپ دیاتھاجس کی وجہ سےکافی خون بہہ گیاتھا۔
تفصیلات کےمطابق بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور انہوں نے اپنی کتاب لکھی جس میں اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کیا ہے۔
 اداکار نے اپنی کتاب میں ایک انکشاف کرتےہوئےیہ بھی لکھا کہ یہ1977کاواقعہ ہےکہ جب میں ممبئی میں فلم بھومیکاکی شوٹنگ میں مصروف تھا اور ایک روز میں اوم پوری کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ میں کھانا کھا رہا تھا کہ جسپال بھی وہاں پہنچ گئے، اداکار جسپال نے انہیں چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔
نصیر الدین شاہ نے مزید لکھا کہ ان دنوں میرے اور جسپال کے درمیان ٹینشن چل رہی تھی اور جب وہ ہوٹل میں داخل ہوئے تو میں نے انہیں نظر انداز کیالیکن کچھ دیر بعد میں نے جسپال کو اپنے قریب پایا اور اسی دوران میری پیٹھ پر زوردار مکا لگا، میں جسپال کو قابو کرنے کیلئے اٹھا ہی تھا کہ اسی دوران اوم پوری نے میرے پیچھے دیکھ کر چلانا شروع کر دیا اور جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو جسپال کے ہاتھ میں ایک چھوٹا چاقو تھا جس کی نوک سے خون بہہ رہا تھا، جسپال نے دوبارہ حملہ کرنے کیلئےہاتھ اٹھایا لیکن اوم پوری اور دو دیگر افراد نے اسے روک لیا۔
اداکارنےاپنی سوانح عمری میں بتایا کہ اوم پوری مجھے ہسپتال لیکر جانا چاہتے تھے لیکن ریسٹورینٹ کے مالک نے کہا کہ جب تک پولیس نہیں آ جاتی آپ لوگ یہاں سے نہ جائیں، پھر پولیس اور ایمبولینس پہنچی اور ہمیں لے جایا گیا، میں دعا کر رہا تھا کہ مجھے پولیس اسٹیشن نہ لے جائیں کیونکہ میرا خون بہہ رہا تھا اور مجھے تکلیف بھی محسوس ہو رہی تھی۔
نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ کچھ سوال پوچھنے کے بعد پولیس ہمیں ہسپتال لے گئی اور میراعلاج شروع ہوا،جب گھر گیا تو جسپال عیادت کیلئے آیا اور اس نے بتایا کہ معاملے کی وجہ ذاتی نہیں تھی تاہم اداکار نے ان وجوہات اور پھر جسپال سے دوستی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا کہ ان کی جسپال سے دوستی کیسے ہوئی۔