ایک نیوز نیوز :ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک میں جلد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 60 روز میں الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔
قوم سے خطاب میں ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ ان کی گزشتہ روز بادشاہ سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی اجازت طلب کی، بادشاہ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل صابری یعقوب پر ان کی اپنی جماعت کی طرف سے جلد الیکشن کیلئے شدید دباؤ تھا، جس کے باعث انہوں نے فیصلہ کیا، وہ سب سے کم عرصے وزارتِ عظمیٰ پر براجمان رہے۔