عمران خان کے سازش کے بیانیے کا قائل نہیں ، تحقیقات ہونی چاہئے ، صدر مملکت

عمران خان کے سازش کے بیانیے کا قائل نہیں ، تحقیقات ہونی چاہئے ، صدر مملکت
کیپشن: Imran Khan's conspiracy narrative is not convinced, there should be an investigation, President

ایک نیوز نیوز : صدر مملکت عارف علوی نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی تو عمران فرسٹریٹ ہوگئے، سازش کی بات پر قائل نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے انٹرویو میں صدر مملکت کا کہناتھا کہ اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا مجھ سے پوچھتے توکوئی اورمشورہ دیتا، عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھاکہ میری کوشش ہے سب لوگوں کوبٹھاکرڈائیلاگ کراؤں اور میری کوششوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ خاموشی اختیارکروں۔
ان کا کہنا تھاکہ دومعاملات ہی ٹیبل پرہیں ایک معیشت اور دوسرے انتخابات، میں بروکرنہیں ہوں مگرچاہتا ہوں لوگوں کوبٹھاکربات کرواؤں اور کوشش ہے معیشت پرکوئی انڈراسٹینڈنگ ہوجائے، عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پربات کرنے نہ بیٹھیں۔
آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، 
سائفر کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھاکہ اس بات پرقائل نہیں سازش ہوئی ہے، میرے شبہات ہیں،اس پرتحقیق ہونی چاہیے، وہ خط چیف جسٹس کوبھیجا، اس معاملے پرتحقیقات ہونی چاہیے۔