ابو ظہبی میں ڈرائیور لیس بسوں پر مفت سفر کی سہولت

ابو ظہبی میں ڈرائیور لیس بسوں پر مفت سفر کی سہولت

ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے تفریحی جزیرے یاس آئی لینڈ میں آنے والے افراد اگلے مہینے سے  بغیر ڈرائیور چلنے والی بسوں پر مفت سفر کرسکیں گے۔
اس منی بس کا ماڈل دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کی نمائش جیٹیکس گلوبل میں ابوظہبی کے اسٹینڈ میں نمائش کےلئے رکھا ہوا ہے۔
ابوظہبی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر میں ٹریفک سسٹم کے پروجیکٹ مینیجر سلطان ال مینہالی نے اس بس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہم نے ڈیجیٹل نقشے، ٹیکنالوجیز، ریڈار اور کیمروں کو مربوط کیا ہے۔
اس خودکار منی بس میں 7 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جب کہ 4 مسافر کھڑے بھی رہ سکتے ہیں۔