ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر نے کہا ہے کہ کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں پر گورنر راج لگایا جاسکتا ہے ،پنجاب میں آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان مکار اور جھوٹا آدمی ہے و ہ استعفیٰ دیکر مکر گیا۔پی ٹی آئی کے کچھ ارکان استعفیٰ دینے کے باوجود مراعات لے رہے ہیں عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں ۔کوئی مائی کا لعل وفاق پر چڑھائی کر کے دکھائے ۔
نوازشریف کی واپسی کب ؟رانا تنویر نے بتادیا
Oct 10, 2022 | 19:59 PM