ایک نیوز نیوز: سعودی عرب میں پانچ سالہ سعودی بچہ حسن علوی سکول بس میں سوجانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق الشرقیہ محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص نے بتایا کہ بس ڈرائیور سکول پہنچنے پر بچوں کو چیک کرنا بھول گیا۔ حسن علوی بس میں سوتا رہ گیا۔محکمہ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سامی العتیبی ٹیم کی نگرانی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
الشرقیہ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے حسن علوی کے اہل خانہ سے بچے کی ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ سکول بس میں طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ صارفین نے ذمہ دار عناصر کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔