دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے خصوصی شوز سے اکٹھی ہونیوالی رقم سیلاب متاثرین کیلئے مختص

Oct 10, 2022 | 18:32 PM

ایک نیوز نیوز :فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اعلان کیا کہ فلم کے خصوصی شوز سے اکٹھی ہونیوالی رقم سیلاب متاثرین کیلئے مختص کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے سیٹ شوٹنگ تصاویر ویڈیو جار ی کردی گئیں،اس موقع پر فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑی تعداد میں عوام متاثر ہوئے،جو ممکن ہو سکا کریں گے،لیجنڈ آف مولا جٹ سینما انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی،لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز،فلم ڈسٹری بیوٹرز نے بورے والا میں بھی سینما گھر تیار کر لیافلم، ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو فلم کا خصوصی شو بھی دیکھا گیافلم ہر طبقہ فکر کے افراد کیلئے تیار کی گئی سینما انڈسٹری کی تاریخ بدل دے گی،  ڈسٹری بیوٹرز فلم رواں ہفتے 13 اکتوبر کو ملک سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں