ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر ۔ پروڈیوسر کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹویٹر چھوڑ دیا ہے۔ جیسے ہی ڈائریکٹر نے اس کا اعلان کیا یہ بات سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ۔
رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے نگیٹیویٹی سے پریشان ہو کر اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس بارے میں اعلان کرتے ہوئے ایک آخری ٹویٹ کیا اور لکھا : پازیٹیو اینرجی کیلئے جگہ بنانی ہے اور اس سمت میں یہ ایک قدم ہے ۔ الوداع ٹویٹر ۔
کرن کے ٹویٹر چھوڑنے کے فیصلہ پر ایک طرف جہاں ان کے پرستار ناخوش دکھائی دے رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا یوزرس انہیں ابھی بھی ٹرول کررہے ہیں ۔ کوئی ان کے ٹویٹر چھوڑنے پر کہہ رہا ہے کہ انہیں یہاں کوئی نہیں یاد کرنے والا تو کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ کافی دکھ پہنچانے والا ہے ۔