ایک نیوز نیوز : سٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ۔ سٹیٹ بنک نے شرح سود 15فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سٹیٹ بنک کے مطابق شرح سود میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا،شرح سود برقرار رہے گی ۔ سٹیٹ بنک کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 19سے 20فیصد رہنے کی توقع ہے ۔اسٹیٹ بنک نے مسلسل دوسری بار شرح سود برقرار رکھنے کااعلان کیا ہے ۔
سٹیٹ بنک کے مطابق اگست اور ستمبر میں جاری کھاتے اور تجارتی خسارے میں کمی آئی ،سیلاب کے بعدشرح نمو کے مزید سست ہونے کا امکان ہے، گزشتہ سال جن اقدامات پر عمل کیا گیا تھا ان کے نتائج برآمد ہورہے ہیں،فیصلہ کیا گیا کہ زری پالیسی کو تبدیل نہ کیا جائے،آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود15فیصد برقراررکھی گئی ہے