ایک نیوز نیوز: اکنامکس کا نوبل پرائز برائے سال 2022 تین امریکی ماہر معاشیات کو دے دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اکنامکس کا نوبل پرائز بین برنینک، ڈگلس ڈائمنڈ اور فلپ ڈائبوگ کو ان کی بنکوں اور معاشی بحران پر ریسرچ پر عطا کیا گیا ہے۔
بین برنینک 2006 سے 2014 تک فیڈرل ریزرو کے چئیرمین رہے اور آج کل بروکنگز انسٹیٹیوٹ کےلئے کام کر رہے ہیں۔ ڈائمنڈ یونیورسٹی آف شیکاگو بوتھ سکول آف بزنس میں اور ڈائبوگ آلن بزنس سکول آف واشنگٹن یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔
نوبل کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان کا 1980 میں بنکوں کے اکانومی پر اثرات کی تحقیق معاشی بحرانوں کے دوران بینکوں کو درپیش خطرات اور ان کی مدد سے معاشی بحرانوں کو قابو پانے کے لیے نئے راستے سامنے آئے۔
نوبیل انعام کے ساتھ دی جانے والی لگ بھگ 9 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مذکورہ تینوں ماہرین میں برابر تقسیم کی جائے گی۔
رواں برس دسمبر میں ایک تقریب کے دوران نوبیل انعام کے فاتحین اور ان کے درمیان انعامی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔