ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نے صوبےبھر میں 10 یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 10 یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔طریقہ کار کے مطابق پہلے ہر یونیورسٹی کا پنجاب اسمبلی سے الگ ایکٹ پاس ہوگا۔
حکومت پنجاب جامعات کا انفرااسٹرکچر بنائے گی جبکہ جامعات کی حتمی منظور ایچ ای سی دے گا.
نئی بننے والے یونیورسٹیوں کی فرست جاری کر دی گئی ہے جس میں
نئی جامعات میں
یونیورسٹی آف تونسہ
یونیورسٹی آف لیہ،
یونیورسٹی آف حافظ آباد،
انڈس یونیورسٹی راجن پور،
بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن،
یونیورسٹی آف اٹک،
یونیورسٹی آف گجرانوالہ،
یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ،
وقار النساء ویمن یونیورسٹی راولپنڈی،
یو ای ٹی سیالکوٹ
ڈی جی خان ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔
دوسری جانب
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔
گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کی ترجیحی طور پر دو سمسٹرز کی فیس معافی کے لیے تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کر دی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھاٸیوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔