ملائیشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

Oct 10, 2022 | 15:32 PM

ایک نیوز نیوز: ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قومی پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ روز ملاقات کے دوران صدرسے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی اجازت مانگی، جس کی انہوں نے اجازت دے دی تھی۔

اسماعیل صابری یعقوب نے 13 ریاستوں کی اسمبلیوں کو بھی تحلیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابات پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 60 دنوں کے اندر ہوں گے۔

پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ وزیراعظم کی اپنی پارٹی یونائیٹڈ مالیز نیشنل آرگنائزیشن کر رہی تھی۔ 

حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پر احتجاج کیا۔

مزیدخبریں