ایک نیوز نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت میں مزید بہتری، ہلکی پھلکی واک شروع کردی ۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری جنہیں گذشتہ روز اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل کر دیا گیا تھا کی طبعیت میں روز بروز بہتری آرہی ہے ۔ انہوں نے ہلکی پھلکی واک کی ۔
ان کی جاری کی جانے والی تازہ ترین تصویر میں وہ ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں اور اپنی مساج چئیر کے قریب کھڑے ہیں ۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ سابق صدر کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
یادرہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔
سابق صدر ایک ماہ سے علیل تھے جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ نے ان کا علاج کیا۔