ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا لانگ مارچ کے لیے نیانغمہ ریلیز۔اقوام متحدہ کی طرف سے اعتراض کا امکان۔
پیر کے روز ریلیز کئے جانیوالے پی ٹی آئی کے حامی گلوکاروں جواد کاہلوں اور شاہ زمان کی جانب سے ریلیز کیے جانے والے گانے میں عمران اسماعیل کی آواز بھی شامل ہے۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اس سے قبل بھی شاہ زمان اور جواد کاہلوں کے ساتھ مل کر گانا ’روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے‘ ریلیز کر چکے ہیں ۔
گانے کے بول ہیں ’نکلو کپتان کے لیے، نکلو پاکستان کے لیے‘ اسے ممکنہ طور پر لانگ مارچ کا ترانہ قرار دیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے لیے لوگوں کو تیار کرنا نظر آتا ہے۔
ویڈیو کو پی ٹی آئی لیڈر شیریں مزاری نے بھی ایک ٹویٹ میں شیئر کرتے ہوئے متاثر کن قراد دیا۔
گانے میں پی ٹی آئی مختلف جلسوں کی جھلکیاں اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ تقاریر کے مناظر بھی شامل ہیں۔ تاہم گانے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
گانے میں ان مناظر کو شامل کرنے پر عبدالجبار ناصر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی کے ترانے میں دانستہ یا غیر دانستہ الفاظ و سین شامل کیے ہیں جو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تذلیل پر مبنی ہیں۔
After his sensational Rok Sako To Rok Lo, PTI ldr Imran Ismail comes out with another inspiring song Niklo Pakistan Kay Liyay!https://t.co/hHJknlMe33
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 10, 2022