فلم ’’ فون بھوت ’’ کا ٹریلر جاری، کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرینگی

Oct 10, 2022 | 14:04 PM

 ایک نیوز نیوز: بالی وڈ نے ہٹ فلم  گھوسٹ بسٹرز فلم کا چربہ بنا لیا، فلم  ’’ فون بھوت‘‘ میں سپر اسٹار قطرینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فون بھوت کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم میں کترینہ کیف  فلم میں ایک خوبصورت بھوتنی کا کردار ادا کررہی ہیں  اور وہ اپنے ہمدرد دل کی وجہ سے بھوت بھگانے والے ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی  کی مدد کررہی ہیں تاکہ وہ اپنی روزی کما سکیں 

 ایک مارکیٹنگ آئیڈیا کے ساتھ کمپنی شروع کرنے والے دو انسان اور ایک بھوتنی جیسے ہی  بھوتوں کو پکڑنے نکلتے ہیں تو ان کا سامنا ہوتا ہے جیکی شیروف  سے جو  ولن  کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ جیکی  انہیں سبق سکھانے اور ان کے منصوبوں کو خراب کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ 2 منٹ 49 سیکنڈ طویل ٹریلر میں  فلم میں آئٹم سانگ  اور ڈانس نمبرز بھی ڈالے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں