راناثناءاللہ کی گرفتاری کا معاملہ:اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی

Oct 10, 2022 | 12:54 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری لیکر اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم عدالت کا وارنٹ گرفتاری لیکر تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی ہے، 3 گاڑیوں پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی اور رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او کے حوالے کردیئے۔

اینٹی کرپشن پولیس وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تاہم تھانہ کوہسار نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے دو روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کی تعمیل کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم پہلے بھی تھانہ کوہسار پہنچی تھی تاہم پولیس حکام نے مؤقف اپنایا تھا کہ رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس چلی گئی تھی۔

مزیدخبریں