بھارتی شہری کو 12 کروڑ کا چونا لگانے والا پاکستانی گرفتار

Oct 10, 2022 | 12:50 PM

  ایک نیوز نیوز: بھارتی شہری کو ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر بارہ کروڑکا چونا لگانے والا پاکستانی گرفتار، رقم برآمد ، ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین سے پرہیز کریں امارات پولیس نے شہریوں سے اپیل کردی۔

 خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے ایک پاکستانی  شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک بھارتی شہری کو دھوکہ دہی سے  لاکھ 45 ہزار ڈالر کے بٹ کوائن  فروخت کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کے بروقت اقدام نے اسے لٹنے سے بچا لیا۔

 شارجہ پولیس نے بتایا کہ  بھارتی شہری نے نے شارجہ امارات کے ایک مال کی کافی شاپ  میں ملاقات کرکے کرپٹو کرنسی خریدنے کے لیے  پاکستانی سے معاہدہ کیا تھا۔

کافی شاپ پر دونوں  افراد میں  ملاقات کے بعد،  پاکستانی نے بھارتی سے اس کے بنک اکاؤنٹ کی تفصیل حاصل کی اور کہا کہ بٹ کوائن اس کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جارہے ہیں ۔ تاہم اسی دوران پاکستانی شہری نے کہا کہ کارپارکنگ میں موجوداس کی بیوی کی طبیعت خراب ہوگئی ہےاور وہ اسے اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جارہا ہے تاہم کچھ عرصہ انتظارکے بعد بھارتی شہری نے اسے فون کیا تو اس کا فون کاٹ دیا گیا جب دوبارہ فون کیا تو فون بند ملا۔

جس پر بھارتی شخص نے پولیس کو رپورٹ کردیا۔ پولیس نے کچھ ہی منٹوں میں پاکستانی شہری کی نشاندہی کرلی جو امارات کے ہمسایہ ملک میں فرار کی کوشش کررہا تھا۔ پاکستانی ملزم کو گرفتار کرکے اس سے برآمد شدہ رقم بھارتی مالک کو منتقل کردی گئی ہے ۔

 امارات پولیس حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق سرگرمیوں سے گریز کریں، کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ابھی تک ان لین دین کا احاطہ کرنے کے لیے کوئی سرکاری ضابطہ موجود نہیں ہے۔۔

مزیدخبریں