ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کا معاملہ،فون ہیکنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو ایک خفیہ ادارے نے گرفتار کیا ہے،ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے،دوسرا شخص وسطی پنجاب کے ایک شہر سے ہے۔
ذرائع کےمطابق دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کردیا گیا،دونوں سے تحقیقات جاری ہیں،دونوں کے ہینڈلرز بارے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہی،دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعنیات سٹاف سے رابطے میں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔