ایک نیوز نیوز: پنجاب کے شہر سمبڑیال میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ قتل میں مطلوب 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ نواز کالونی کے رہائشی 2 سگے بھائیوں 27 سالہ فرحان علی اور 22 سالہ محمد گلزار کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے کسی آہنی چیز سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فرحان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد گلزار بات کرنے سے قاصر تھا۔ دو سگے بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل و مضروب کرنے والے نامعلوم ملزمان کی تلاش و گرفتاری پولیس کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات پرایس ایچ او تھانہ سمبڑیال و دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے۔
پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ضلع رحیم یار خان سے ملزمان 2 سگے بھائیوں اظہر الدین اور بھائی صلاح الدین پسران غلام معین الدین ساکنان ماجرہ خورد حال مقیم اعظم ٹاؤن سمبڑیال کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب ے بتایا گیا کہ وہ مزدورں کے بھیس میں نواز کالونی میں گئے تھے جہاں پر مقتول فرحان علی کا مکان زیر تعمیر تھا۔ جو انہوں نے طمع نفسانی میں آ کر رقم ہتھیانے کی خاطر دونوں بھائیوں کو ہتھوڑوں کے وار کر کے شدید مضروب کیا اور فرار ہو گئے۔ ملزمان سے مزید ےتفشیش جاری ہے۔