شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز 27 کے نائب صدر مقرر

Oct 10, 2022 | 12:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، یو این تنظیم سی او پی27 نے وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سرگرم یواین تنظیم سی او پی 27 نے وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سرگرم یواین تنظیم سی او پی 27 کی نائب صدارت کااعزاز ملا ہے. سی او پی 27 کی صدارت مصر کے پاس ہے۔

کانفرنس آف پارٹیر کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لیے عالمی اعزاز ہے، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم اور مصری صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، کانفرنس آف پارٹیز 27 کا اجلاس مصر کے شہر شرم الشیخ میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔

اجلاس میں عالمی، حکومتی سربراہان، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس شرکت کریں گے، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل اور حل سے متعلق یہ 27 واں اجلاس ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا، شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی پر موثر آواز اٹھائی تھی۔

ادھر وزیر اعظم شہباز شریف عنقریب ایک روزہ دورے پر تھر پہنچیں گے۔ وزیر اعظم SECMC (Sindh Engro Coal Mining Company)کی جانب سے بلاک-II میں تھر انرجی لمیٹڈ (TEL) اور تھر کول مائن کے فیز-II کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم تقریب کے شرکاء سے خطاب کریں گے جو پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب جناب محمد بلیغ الرحمان نے آج لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب نےوزیر اعظم کو پی ایم  فلڈ ریلیف فنڈ کے لیےصوبہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز  کی جانب سے عطیہ کی گئی رقوم کے چیکس بھی پیش کئے۔

مزیدخبریں