ایک نیوز نیوز: سوات میں سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے وین کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے اور 2 طالبعلم زخمی ہو گئے ہیں۔
سکول بس پر فائرنگ کا واقعہ چارباغ کے علاقے گلی باغ میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے گئی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیاہے اور 2 طالبعلم بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی طالب علموں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 سال قبل 9 اکتوبر 2012 کو سوات میں سکول وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نوبل انعام یافتہ طالبعلم ملالہ یوسفزئی کو زخمی کر دیا گیا تھا۔
واقعہ کے بعد سوات کے غم وغصے سے بھرے شہریوں نے احتجاج کیا ہے اور وزیراعظم اور آرمی چیف سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوات میں سکول وین پر فائرنگ کے بعد طلبہ اور شہری سڑکوں پر نکل آئے pic.twitter.com/g0kPou9Xur
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) October 10, 2022