ایک نیوز نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ہی ایکسپوز ہوگئے ہیں، فضل الرحمان اگر شہباز شریف کو چھوڑ دیں تو اُن کو جماعت اسلامی میں ملالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقروض ملک کے 74 وزرا ہیں جو کہ ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں۔
انہوں کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی ٹرانس جینڈر ایکٹ پر عدالت میں رسوا ہوگئی، 62 ،63 کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے اور یہ سب جیل جائیں گے۔