ایک نیوز نیوز: حیدر آباد میں نئی سبزی منڈی کے قریب کولڈ اسٹوریج میں گیس لیکج کے باعث دھماکے ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 ملازم بے ہوش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کولڈ اسٹوریج میں گیس کی لائن دھماکے سے پھٹی جس کے باعث گیس پھیل گئی۔
گیس پھیلنے کے سبب فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں سمیت علاقے کے 15 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں سانس لینے میں دشواری پر آکسیجن فراہم کی گئی۔
حیدرآباد کی سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب گیس لیکیج میں سانس گھٹنے کے واقعے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔