ایک نیوز نیوز :طب میں نوبل انعام پانے والے سویڈش سائنسدان کو ساتھیوں نے تالاب میں پھینک دیا ۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آرہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبل انعام یافتہ سویڈش سائنسداں کو اس کے ساتھی تالاب میں پھینک رہے ہیں ۔سویڈش سائنسدان سوانتے پابو نے میڈیسن کے میدان میں اس سال کا نوبل انعام اپنے نام کیا ہے ۔
نوبل کمیٹی کے مطابق سوئیڈش سائنس دان کو یہ انعام معدوم ہوجانے والے انسانوں کے جینوم اور انسانی ارتقاء کے حوالے سے کی جانے والی دریافتوں پر دیا گیا ہے۔