صوبہ بھر میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور بدفعلی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران 883 بچوں کیساتھ بدفعلی جبکہ 441 بچیوں کے ساتھ زیادتی کےکیسز رپورٹ ہوئے۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد 71 بچوں، بچیوں کو قتل کردیا جبکہ 73 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
پنجاب بھرمیں اب تک سولہ سو اکتیس ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا گیا جبکہ پولیس 238 ملزمان تاحال پکڑنے میں ناکام رہی۔ لاہور میں بچوں سے زیادتی کے 87 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، نو ماہ میں 63 بچوں کیساتھ بدفعلی جبکہ 24 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات درج کیے گئے۔ 106 ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ سولہ ملزمان تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی ریجنل اور ضلعی افسران کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدمات کے احکامات جاری کریں۔ ایسے کیسز میں اعلی افسران تفتیش کے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ درندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔