برائلر مرغی کا گوشت 13روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

برائلر مرغی کا گوشت 13روپے فی کلو مہنگا ہو گیا
(ایک نیوز نیوز) مرغی کے گوشت کی بھی اونچی اڑان۔سرکاری نرخوں میں آج برائلر 13روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ، مرغی کےگوشت کی قیمت220سےبڑھ کر233روپےفی کلوہو گئی۔

برائلر کی کھپت بڑھتے ہی سپلائی متاثر ہونے لگی، برائلر مرغی کا گوشت گزشتہ روز 220 روپے فی کلو تھا جسے 13 روپے بڑھا کر 233 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ۔

اسی طرح زندہ برائلر گوشت میں 7 روپے اضافہ ہوا ہے ، زندہ مرغی کی ہول سیل قیمت 153 اور پرچون 161 روپے ہوگئی ۔