پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں پہلا سیاسی پاور شو، جلسے کی میزبان ن لیگ شو کامیاب بنانے کےلیے متحرک ہو گئی۔ مریم نواز کی احسن اقبال، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب سے جاتی عمرہ میں اہم بیٹھک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مریم نواز کی گوجرانوالا کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، مرید کے، وزیر آباد، کھاریاں، گجرات اور لاہور سے بھی کارکن لانے کی ہدایت کر دی۔ ن لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، جاوید لطیف، رانا تنویر، پیت اشرف رسول، میاں روف اور عابد کوٹلہ کو اپنے اپنے حلقوں سے پچاس ہزار کارکن لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر بھی بات چیت کی۔ گرفتاریوں کی صورت میں پی ڈی ایم کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال، وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیانات پر بھی ملاقات میں غور کیا گیا۔