صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی سمن آباد میں میڈیا سے گفتگو، میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں مسلم لیگ ن نے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے تو کر لے، ن لیگ حکومت نہیں عدلیہ کے خلاف ریلی نکالنا چاہتی ہے۔ ہم اداروں کا احترام کرتےہیں، اپوزیشن کو بھی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے آٹے اور چینی مافیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ بولے آدھی سے زیادہ ملز اپوزیشن جماعتوں کی ہیں یہ سب چور ہیں۔ ان کو عوام کا درد ہے تو چینی 50 روپے کلو دیں۔ آٹا ہر جگہ دستیاب اور حکومتی ریٹ پر ہی مل رہا ہے۔
اس سے قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے ہمراہ بٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور گراؤنڈ کو فیملی پارک میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔