ایک نیوز(چودھری اشرف) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئےآئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا۔
ذرائع پی سی بی کا حکومت پاکستان کے ساتھ رابطہ ہوا ہے، بھارت کے نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا، حکومت پاکستان کا بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں آنے سے انکار کرنے پر سخت فیصلے لینے کا امکان ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب تک بھارت کے ساتھ کسی بھی ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلییں گے، پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر پیچھے نہیں ہٹے گا ، بھارت نہیں آئے گا تو خطرناک حد تک جائیں گے،سٹیڈیم بن رہے ہیں سکیورٹی اچھی ہے ، بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئیں، اگر بھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا لیکن جب ہم بھارت سے میچ نہیں کھیلیں گے تب نقصان ان کا بھی ہوگا۔