ویب ڈیسک:ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے قطر اورسعودی عرب کا پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی عرب اورقطر کےساتھ معاہدات اورمفاہمتی یادداشتیں غیرملکی سرمایہ کاروں کےاعتماد کا واضح ثبوت ہے،دورہ قطرکےبعدتجارت،ثقافت اوردیگر شعبوں میں3ارب ڈالرکی باہمی سرمایہ کاری کاحصہ ہے، پاکستان اورقطر کےمابین اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ ملےگا۔
سعودی عرب اورپاکستان کا غذائی تحفظ،صحت،تعلیم،معدنیات اورمتعددشعبوں میں تعاون سے متعلق 34 مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا،پاک سعودیہ تعلقات کی بہتری کےنتیجےمیں سعودی عرب نےسرمایہ کاری 2.8 ارب ڈالر کر دی۔
ایس آئی ایف سی کےتعاون سےغیرملکی سرمایہ کاری اورقدرتی وسائل کے استعمال سےمعیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے۔