وزیراعظم اور صدر کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد
کیپشن: Prime Minister's congratulations to the Pakistan cricket team for winning the series against Australia

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباددی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے، پاکستان کے باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بائیس سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں انہی کے ملک میں سرخرو ہوئی۔
  وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمینٹ کی محنت عیاں تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی  پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد  دی ہے، صدر مملکت کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے پر شاباش، صدر کا کہنا تھا کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے،اُمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔

خیال رہے کہ  پاکستان نے 22سال بعدآسٹریلیاکو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی۔

پاکستان اور   آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ  کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلیانے پاکستان کو جیت کیلئے 141رنز کا ہدف دیا۔