ویب ڈیسک:معروف سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔
سید فرقان حیدر رضوی کے انتقال کی تصدیق اہلخانہ کیجانب سے کی گئی ہے،اہلخانہ کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، سید فرقان حیدر کی نماز جنازہ آج ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی۔
سید فرقان حیدر نے سٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا، انکے ڈرامے بکرا قسطوں پر،مصیبت در مصیبت، او ربچاؤ معین اخترنے پاکستانی سٹیج ڈراموں کو عالمی سطح پر پذیرائی دلائی تھی۔