نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ بدھ کوجوبائیڈن سے ملاقات کرینگے

Nov 10, 2024 | 11:38 AM

ایک نیوز: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کوجوبائیڈن سے ملاقات کریں گے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ بد ھ کواوول آفس میں جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس امریکا میں روایتی طور پرسبکدوش ہونے والا صدر نئے صدر سے ملاقات کرتا ہے،2020میں انتخابات ہارنے پر ٹرمپ نے اس روایت کوکوتوڑدیا تھا ،ڈونلڈ ٹرمپ 2020 میں نو منتخب صدر جوبائیڈن سے نہیں ملے تھے۔
امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کی حکومت سازی کےلئے پیشرفت، کئی ناموں پرغور شروع کر دیا گیا، وزیر خارجہ کے لیے سینیٹر مارکو روبیو کے نام پر غور ،وزیردفاع کیلئے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجر کے نام پر غور، فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر نئی انتظامیہ کےلیے انٹرویوز کاسلسلہ جاری ہے، ٹرمپ پہلے ہی سوزی وائلز کوچیف آف سٹاف مقررکرکے تاریخ رقم کرچکے ہیں۔    
دوسری جانب امریکا کے نئے منتخب ری پبلکن نائب صدر جیمز ڈیوڈ وینس نےیورپی یونین کودھمکی دی ہے کہ یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کودبانے کی کوشش کی تونتائج ہونگے۔
 جیمز ڈیوڈ وینس کا کہنا ہے کہ اگر ایکس کونشانہ بنایا گیا تو امریکایورپی یونین کی نیٹو امداد بند کردے گا۔ 

مزیدخبریں